م*دور افتادہ ایریا کے لوگوں کی ویکسینیشن بھی یقینی بنائی جائے،ڈپٹی کمشنر لکی مروت

اتوار 23 جنوری 2022 21:20

پشاور(آن لائن(ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان محکمہ صحت کورونا ویکسینیشن کو مزید بہتر بناتے ہوئے دور افتادہ ایریا کے لوگوں کی ویکسینیشن بھی یقینی بنائی جائے۔محکمہ صحت کورونا ویکسینیشن ٹیمز کی استعداد کار کو بڑھانے اور عوامی آگاہی کے حوالے سے اقدامات اٹھائے۔پبلک مقامات پر ویکسینیشن یقینی بنائی جائے اور اس سلسلے میں انتظامی افسران محکمہ صحت کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں گے۔

یہ ہدا یا ت انہو ں نے ماس کو رونا ویکسینیشن سینٹر جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد کے دورہ کے موقع پر محکمہ صحت کی ٹیمو ں اور عوا م سے با ت چیت کر تے ہو ئے جا ری کیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے تمام سرکاری ملازمین کو کورونا کے نئے ویرئنٹ اومنی کرون کے ممکنہ پھیلاو کے کنٹرول کے لیے ہدایات جاری کی دی گئی ہیں۔

تمام ملازمین فیس ماسک پہننے اور کورونا سے بچاو کے لیے اپنے اور فیملی کی بوسٹر ڈوز کی ویکسینیشن ضرورر کروائیں۔ تمام شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ فیس ماسک پہنیں، مناسب فاصلہ رکھیں، تواتر کے ساتھ ہاتھ دھوئیں اور اپنی ویکسینیشن جلد از جلد کروائیں تا کہ ایبٹ آبادمیں کورونا کے ممکنہ پھیلاو کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں