تحصیل آفس ٹانک میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو محمد یوسف جتوئی کی زیر صدارت ریوینیو دربار کا انعقاد

منگل 25 جنوری 2022 00:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) ڈپٹی کمشنر ٹانک ارشد قیوم برکی کی ہدایت پر تحصیل آفس ٹانک میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو محمد یوسف جتوئی کی زیر صدارت ریوینیو دربار کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیلدار گوہر زمان، نائب تحصیلدار عمر فاروق، نائب تحصیلدار آبپاشی اور محکمہ مال کے دیگر عملہ سمیت میڈیا کے نمائندوں اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

ریوینیو دربار کے دوران لوگوں نے مختلف مسائل اور درپیش مشکلات پیش کیے جن میں درستگی ریکارڈ، ڈومیسائل، انتقالات کا اجراء، فرد، رجسٹری اور دیگر مسائل شامل تھے جن میں سے بیشتر کو موقع پر حل کیا گیا جبکہ دیگر وقت طلب مسائل کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینو محمد یوسف جتوئی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میںتسلسل سے ریوینو دربار کا انعقاد کیا جاتا ہے جسکا مقصد انتظامیہ اور عوام کے درمیان براہ راست رابطہ اور مسائل کا بروقت حل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ریونیو دربار کے انعقاد سے شہریوں کو ایک عرصہ سے درپیش مسائل بروقت حل کرنے میں مدد ملتی ہے اور شہریوںکیلئے آسانی پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریوینو دربار کا انعقاد اسی تسلسل سے جاری رہے گا تاکہ ریوینیو سے متعلق لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلا ت کا ازالہ یقینی بنایا جا سکی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں