پشاور، اندھے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار

منگل 25 جنوری 2022 00:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) تھانہ مچنی گیٹ پولیس نے چند روز قبل مقتول بلال کے اندھے قتل کیس میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر دو افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار دونوں ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے ، مقتول بلال کی ایک ماہ قبل شادی ہو ئی تھی، ملزمان نے مقتول کو رشتہ تنازعہ کی بنا پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ، ملزمان میں سے ایک مقتول کا قریبی رشتہ دار بھی ہے، جن سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 3 جنوری 2022 کو تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو رپورٹ موصول ہوئی تھی کہ کسی نامعلوم ملزمان نے مقتول بلال ولد علی خان کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر قتل کر دیا ہے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ورسک سکندر شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ محمد کامران اور تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کرتے ہوئے مقتول کے ساتھیوں اورقریبی رشتہ داروں کو بھی شامل تفتیش کیا جس کے دوران مقتول کے موبائل فون ٹریس کر کے پھوپھی زاد عابد ولد شکر الرحمن سکنہ تہکال جہانگیر آباد اور اکرم ولد سلطان سکنہ ابدرہ کو انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جنہوں نے سرسری انٹارگیشن کے دوران بار باربیانات بدلتے اور قول و فعل میں تضاد کو مد نظر رکھتے ہوئے انٹاروگیٹ کیا ،جنہوں نے مقتول بلال ولد علی خان کو رشتہ تنازعہ کی بناء پر قتل کرنے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں