بڈھ بیر و پھندو میں سماج دشمن عناصرکےخلاف کارروائی،چار ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا

جمعرات 19 مئی 2022 23:39

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) تھانہ بڈھ بیر اور تھانہ پھندو پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے افراد میں اشتہاری مجرمان کوپناہ دینے والے سہولت کار بھی شامل ہیں، تمام ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں