G لکی مروت، پولیو ایوننگ ریویو اجلاس

ظ*پہلے دن کی پیش رفت، پولیو ٹیموں کے مسائل اور سیکورٹی پر تفصیلی تبادلہ خیال

منگل 24 مئی 2022 20:55

,پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر لکی مروت اقبال حسین کی صدارت میں پولیو ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا, جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی / ،ڈی ایچ او لکی، متعلقہ پولیو حکام، لائن آفیسر، ٹی پی ایف ایم اور ڈسٹرکٹ ڈی پیک ممبران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پہلے دن کی پیش رفت، پولیو ٹیموں کے مسائل اور سیکورٹی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ انچارج پولیو نے پورے دن کی کارکردگی کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اور ساتھ ساتھ مہم میں درپیش مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔ڈپٹی کمشنر نے پورے دن کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ریفیوزل کو کور کرنے اور وائلز کی ریکوری کے احکامات جاری کیے۔اجلاس کے آخر میں ڈپٹی کمشنر نے ریفیوزل کیسز کی کوریج پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں