۵صوبائی دارلحکومت پشاور میں کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت۔ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان

اتوار 26 جون 2022 19:00

]پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2022ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ اپنے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں انھوں نے واضح کیا ہے انھوں نے پشاور کی حدود میں گاڑیوں میںکالے شیشوں کے استعمال پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی کر رکھی ہے ور اس ضمن میں ٹریفک پولیس، پولیس اورمتعلقہ محکموں کو کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔

اس حوالے سے پشاور کے مقامی اخبار میںچھپنے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس پشاور نے کسی کو بھی کالے شیشوں کے استعمال کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔انھوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے اور اگر کارروائی کے دوران گاڑی کا مالک ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر کا اجازت نامہ پیش کرے تو اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے کیوں کہ ڈپٹی کمشنر آفس پشاور نے کسی کو بھی اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے اس حوالے سے صوبائی دارلحکومت پشاور میں تمام گاڑی مالکان پر واضح کیا کہ کسی کو بھی ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے کالے شیشوں کو اجازت نامہ جاری نہیں کیا گیا اور اگر کسی کے پاس بھی ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر کا جعلی اجازت نامہ پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں