چارسال سے لاپتہ نشے کا عادی گھر پہنچ گیا

پیر 15 اگست 2022 22:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) چارسال سے لاپتہ نشے کا عادی رحیم زادہ اپنے گھر پہنچ گیا ، رقت آمیز مناظر ملاقات کےلئے پورا گاؤں امڈ آیا ۔ صوابی تاج میر آباد کا رہائشی رحیم زادہ ولد زید محمد آئس نشے میں مبتلا ہو کر چار سال قبل گھر بار چھوڑ چکا تھا ۔

(جاری ہے)

گھر والے ڈھونڈ ڈھونڈ کر مایوس ہوگئے اور اسے مردہ سمجھ کر بھول گئے ، کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے مہم کے دوران ازخود شعبہ بازار سے تحویل میں لیکر بحالی مرکز منتقل کیا ، گزشتہ روز یادداشت واپس آنے پر صرف اتنا بتاسکا کہ وہ صوابی سے تعلق رکھتا ہے ، کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پولیٹکل گل رحمان مروت نے تگ ود کے بعد علاقہ تحصیلدار اور پٹواری کے ذریعے صوابی میں گھر کا پتہ لگاکر گھر پہنچا دیا ، گھر میں اس کی 80 سالہ ماں اور 6 بچوں سے ملاقات کرائی گئی اور پورا دن گزارنے کے بعد دوبارہ بحالی مرکز منتقل کر دیا گیا ، رحیم زادہ کو دیگر صحتیاب افراد کے ساتھ 25 اگست کو گھر والوں کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں