زوان کوکی خیل تنظیم کی جمرود انتظامیہ کی جانب سے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت

جمعہ 13 جنوری 2023 20:07

زوان کوکی خیل تنظیم کی جمرود انتظامیہ کی جانب سے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت
جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2023ء) ضلع خیبرتحصیل جمرودکے زوان کوکی خیل کے رہنمائوں دائود خان، اشفاق ، کاشف اقبال، خالد ودیگر نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ فوڈ خیبر کی سرکاری سبزڈائز آٹا کی غیرمنصفانہ تقسیم کے مسئلہ پر اے سی جمرود اور ایڈیشنل اے سی جمرودسے بات چیت کرنے گئے اور جب ان سے آٹا تھیلوں کی تعداد اور غیرمعیاری کے حوالے سے ریکارڈ طلب کیا تو انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیا جس پر زوان کوکی خیل کے روہنماو،ْں کے ساتھ نامناسب رویہ رکھا گیا جس میں ان کے مابین تلخ کلامی ہوئی اوراس طرح جمرودانتظامیہ نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے زوان کوکی خیل کے روہنمائوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے حوالات میں بند کردیئے جس کی جمرودعوام اور زوان کوکی خیل کے تمام رہنماء بھرپورمذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمرودانتظامیہ اور محکمہ فوڈ آفسران کے غیرمنصفانہ تقسیم اور غیرمعیاری آٹے کیخلاف عدالت جاکرکیس کرینگے اور جب تک ان کی تحقیقات نہیں ہوتی اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں