yسی این جی پمپس بند ‘ شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا

جمعرات 26 اکتوبر 2023 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2023ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں سی این جی پمپوں کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو امد ورفت میں مشکلات کا سامنا پبلک ٹرانسپورٹ میں کرائے بھی بڑھ گئے جس نے مہنگائی کے ستائی عوام کی چیخیں نکال کے رکھ دی جمعرات کے روز شہر بھر میں سی این جی بندش سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی ڈبل ہوگئے ،کارخانوں سے چلنے والے ویگن نے کرایہ میں دس سے 20روپے اضافہ کرنے سمیت ٹیکسی ڈرائیورز نے بھی شہریوں سے منہ مانگے کرائے اصول کئے جبکہ نواحی علاقوں میں ٹرانسپورٹرز نے بھی خود ساختہ کرائے اصول کئے جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا کرائے مہنگے ہونے کے باعث شہریوں کو امد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور طلبہ کو بھی شدید مشکل درپیش رہی شہریوں نے مطالبہ کیا کہ سی این جی سٹیشنز کا مسلہ حکومت جلد از جلد حل کروا کر عوام کو ریلیف دے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں