ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی کاروائی،پتنگ فروشی پر درجنوں دکانیں سیل

جمعہ 29 مارچ 2024 17:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) نوشہرہ بھر میں پتنگ بازی اور پتنگ کی خرید و فروخت پر دفعہ 144کےنافذ کے بعد پتنگ فروشی پر درجنوں دکانیں سیل کردی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تنویر احمد اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عبد القیوم خٹک نے نوشہرہ کلاں میں کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور ڈور کو قبضہ میں لیکر نذر آتش کردیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تنویر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے دفعہ 144کے نافذ کےبعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں