ڈیرہ اسماعیل خان میں صاف پانی کی فراہمی,نکاسی آب اور ٹیوب ویلوں کی مرمت سمیت تمام مسائل کا حل ترجیح ہے،ملک پختون یار خان

جمعہ 19 اپریل 2024 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختو ن یار خان نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں صاف پانی کی فراہمی,نکاسی آب اور ٹیوب ویلوں کی مرمت سمیت تمام مسائل کا حل ترجیح ہے اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی اور ٹیوب ویلوں کا دیرینہ چیلنج درپیش ہے جس کے حل کو صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ملک پختونیار خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر اجلاس میں کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ظفرالسلام اور ڈپٹی کمشنر منصور ارشد بھی موجود تھی.

(جاری ہے)

صوبائی وزیر پختونیار خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میرا دوسرا گھر ہے ڈیرہ اسماعیل خان کے عوامی مسائل کو اپنے مسائل سمجھتا ہوں ہنگامی بنیادوں پر فنڈز جاری کروا کے درپیش چیلنجز پر قابو پائیں گے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام کیلئے گھر کی دہلیز پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا نکاسی آب اور نالیوں کی صفائی کے انتظامات کو بہتر بنائیں گے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ جات سست روی کا مظاہرہ نہیں کریں گے جنگی بنیادوں پر عوامی مسائل حل کریں گے صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا سمیت ڈیرہ اسماعیل خان کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جائے گی ڈیرہ اسماعیل خان کو ماڈل شہر بنانا ہے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جو ٹیوب ویل خراب پڑے ہیں ان کی مرمت کروا کر فعال بنائیں گے ڈیرہ اسماعیل خان میں زیادہ تر زمیندار ٹیوب ویلوں سے وابستہ ہیں زمیندار کو خوشحال زندگی کے مواقع فراہم کریں گے کیونکہ ہمارے ملک کی ترقی زراعت پر منحصر ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا سیاسی اختلافات سے ہٹ کر عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں وہ یہ نہیں چاہتے کہ خیبر پختونخوا کے عوام مسائل میں پھنسے ہوں بلکہ وزیراعلی چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا کے عوام خود مختار اور خوشحال ہوں تب ہی ترقی,خوشحالی اور امن کا قیام صحیح معنوں میں ممکن ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں