صوبائی وزیر برائے آبپاشی عاقب اللہ خان کا حالیہ بارشوں و ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ

دریاؤں اور نہروں میں ممکنہ طغیانی و نقصانات سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن کوشش یقینی بنائی جائیں۔ صوبائی وزیر آبپاشی، عاقب اللہ خان

جمعہ 19 اپریل 2024 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے آبپاشی عاقب اللہ خان نے گزشتہ روز ڈیرہ اسمعیل خان کے دورے کے موقع پر متعلقہ حکام کو ھدایات جاری کی ہیں کہ دریاؤں اور نہروں میں ممکنہ طغیانی اور نقصانات سے بچاؤ کیلئے بروقت و موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ صوبائی وزیر نے انڈس ریور ڈی آئی خان میں طغیانی اور ممکنہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ چشمہ رائٹ بینک کنال کا بھی دورہ کیا، اور صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔

انہوں نے چشمہ رائٹ بینک کنال منصوبہ سے متعلق واپڈا کیساتھ تمام درکار امور بروقت استوار کرنے کیلئے بھی احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ آبپاشی طاہر اورکزئی، سپرنٹنڈنگ انجنئیراور پراجیکٹ ڈائریکٹر کے بشمول دیگر متعلقہ حکام بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

عاقب اللّٰہ خان نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللّٰہ خان کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اٹھائے جانے والی حفاظتی اقدامات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے نہروں میں طغیانی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کرنے اور دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ بھرپور ہم آہنگی یقینی بنانے کے لیے بھی ھدایات جاری کیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں