چارسدہ، تھانہ تنگی اور تھانہ خواجہ وس کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 12 ملزمان گرفتار، اسلحہ، آئس برآمد

جمعہ 19 اپریل 2024 21:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر مردان ریجن نجیب الرحمن بگوی کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان کی قیادت میں پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سرکل ایس ڈی پی آوز کی قیادت میں تھانہ تنگی اور تھانہ خواجہ وس اور سرکل تنگی کےحساس مقامات سمیت اہم تنصیبات اور مختلف علاقوں میں پولیس کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن منعقد ہوئی،سرچ آپریشن میں سرکل تنگی ایس ایچ اوز، سرکل شبقدر ایس ایچ آوز، ایلیٹ فورس، آر آر ایف، کیو آر ایف، لیڈی پولیس، سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس نے حصہ لیا، آپریشن کے دوران پولیس کو سنگین مقدمات میں پولیس کومطلوب تین مجرمان اشتہاری، 15مشتبہ افراد، ایک غیر قانونی طور پر رہائش پذیر سمیت آئس اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتارکر کے مجموعی طور پر869گرام ائس، 9پستول اور 255عدد کارتوس برآمد کر لیے گئے، جدید ٹیکنالوجی وی وی ایس اور سی آر وی ایس سیسٹم کے تحت27 گاڑیوں اور29 افراد کی ویری فیکیشن کی گئی، شہریوں کی جان ومال اور آبرو کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ڈی پی او نے کہا کہ چارسدہ پولیس عوام کی جان ومال کی تحفظ کے لیے کوشاں ہیں، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں