wپی ٹی آئی یوم تاسیس ‘ عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں ‘وزیر زادہ

ًآج کے دن وہ شہدا بھی ہمیں یاد ہیں جنہون نے اپنی جانیں جدوجہد کی راہ میں قربان کی ہیں

جمعرات 25 اپریل 2024 20:45

ًپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ خیبر پختونخوا کے صدر اورسابق معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہاہے کہ ملک بھر کی اقلیتی برادری حقیقی آزادی کی سفر میں عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ، تحریک انصاف کی 28ویں یوم تاسیس کے موقع پر ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ تاریخ کے اس اہم موڑ پر ہم اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ڈٹ کے کھڑے رہیں گے ، پشاور پریس کلب میں پی ٹی آئی اقلیتی ونگ کے صوبائی سینئر نائب صدر پردیپ کمار، سموئیل رابرٹ اور درجنوں کارکنون کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ملک پر مسلط کرپٹ اور بدعنوان ٹولے کے خلاف علم بغاوت بلندکیا ہے، یوم تاسیسے کے دن ہم ان بھائیوں اور بہنون کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اج اس جدوجہد کی پاداش میں اپنے قائد کے ہمراہ جیلوں میں قید ہیں، وزیر زادہ نے مزید کہا کہ آج کے دن وہ شہدا بھی ہمیں یاد ہیں جنہون نے اپنی جانیں جدوجہد کی راہ میں قربان کی۔

(جاری ہے)

سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے یہ ثابت کر کے دکھایا کہ وہ ملک میں تبدیلی لاچکے ہیں، آج ملک کا بچہ بچہ بدعنوان سیاستدانوں سے نفرت کرتے ہیں، انہوںنے کہا کہ 28سال قبل جو پودا عمران خان نے لگایا تھا آج وہ تناور درخت بن چکا ہے، انہون نے مزید کہا کہ پوری قوم اللہ تعالی کے حضور دعاگو ہیں کہ عظیم لیڈر عمران خان کو قید ناحق رلائی ملے تاکہ وہ قوم کی ترقی کا سفر دوبارہ سے شروعاسکے، اس موقع پر اقلیتی ونگ کے دیگر رہنماون نے بھی خطاب کیا، بعدآزاں یوم تاسیس کی خوشی میں کیک بھی کاٹی گئی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں