علی امین گنڈاپور کا مانسہرہ میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے مانسہرہ میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی ہاؤس پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعلی نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں