شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین این این جی منصوبوں میں بری طرح پھنس گئی ہے،مزمل اسلم

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین ایل این جی منصوبوں میں بری طرح پھنس گئی ہے اور بجلی اور گیس کے ظلم عوام پر آئے دن ڈھائے جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے میڈیا کو اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مزمل اسلم نے کہا کہ صارفین سے بجلی کی قیمت 60 روپے فی یونٹ وصول کی جارہی ہے جبکہ خود سولر پر منتقل ہوگئے ہیںاورعوام پر سولر لگانے کی آڑ میں ٹیکس لگانے کی بات کر رہے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ دوسری طرف خیبر پختونخوا آج مہنگے دور میں بھی حکومت پاکستان کو چار روپے فی یونٹ نئی بجلی بیچ رہا ہے اور محتاط اندازے کے مطابق نواز شریف کے لگائے گئے بجلی گھروں سے اب تک 5 ہزار تا 6ہزار ارب کی ادائیگیاں ہوچکی ہیں اور ہونی ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ 20 ارب ڈالر جس دور میں لگے ہیں اب 40 ارب ڈالر بنتے ہیں اور پارٹی کی نااہلی بدنیتی کے نتائج پوری قوم چکا رہی نہیں بلکہ کئی سال مزید چکاتی رہے گی اس کو کہتے ہیں قوم کو گروی رکھنا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں