وزیرخوراک کا گندم گودام اضاخیل، نوشہرہ کا دورہ
ہفتہ 27 اپریل 2024 23:19
(جاری ہے)
دورے کے موقع پر ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی کابینہ نے مقامی گندم کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے جس سے نہ صرف معیاری گندم ملے گی بلکہ کافی مالی فائدہ بھی حاصل ہوگا، اس موقع پر صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ نے سال کے لئے 6 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی منظوری دی ہے اور 40 کلوگرام گندم کا ریٹ وفاقی، پنجاب اور بلوچستان حکومتوں کے ریٹ کی طرح 3900 روپے مقرر کیا ہے، مقامی کاشتکاروں کے حوالے صوبائی وزیر نے بتایا کہ انکے مفادات کا بھی ہر صورت تحفظ کیا جائیگا، ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ محکمے میں شفافیت لانے کے لئے صوبائی حکومت پوری طرح کوشاں ہے جسکے لئے محکمہ خوراک کی محکمانہ امور کی ڈیجیٹائزیش کا عمل جاری ہے جسے جلد مکمل کیا جائے گا،صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ غیر معیاری گندم کے تدارک کیلئے اب گندم کے معیار کا جائزہ اور چیکنگ گودام کے اندر ہی ہوگا اور گندم کی خریداری، ترسیل اور معیار کی نگرانی اور محکمہ میں بدعنوانی روکنے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں محکمہ زراعت،انتظامیہ، نیب کے افسران بھی شامل ہونگے ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پر یقین رکھتے ہیں اور محکمے کا جو بھی اہلکار بدعنوانی میں ملوث پایا گیا اسے مثالی سزا دی جائے گی،ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق شفافیت ہر صورت یقینی بنائیں گے ،صوبائی وزیر نے شہریوں اور میڈیا دونوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے تدارک کیلئے بدعنوان عناصر کی نشان دہی کرکے حکومت سے تعاون کریں۔
متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مجوزہ صوبائی صحت پالیسی میں تمباکو کنٹرول شامل کرنیکا مطالبہ
سیکرٹری لائیو سٹاک خیبر پختونخوا سے اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے سربراہ فرخ تویروف ..
قانون سازی عوام اور ملکی مفاد میں کی جائے‘ فائق شاہ
سیلاب متاثرین ، پنجاب حکومت کی طرف سے مہیا فوڈ پیکیج تقسیم
ملاکنڈ ٹیکس فری زون ، عوام و تاجروں کی حمایت کرینگے ، عنایت اللہ
امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، پروفیسر ابراہیم
پیٹرول ڈیلرز کا غیر قانونی ڈبہ سٹیشنوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
مئی سانحہ پاکستان کی بنیادی اساس پر حملہ تھا ‘ اختیار ولی خان
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیر صدارت شندور پولو فیسٹیول کے انتظامات بارے اجلاس ،بریفنگ دی گئی
ترقی کے اس دور میں طلبا کیساتھ طالبات کو بھی سکلڈ ایجوکیشن سے آراستہ کرنا وقت کا تقاضا ہے ،مینا خان ..
مانسہرہ میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں بارے، مشیر سیاحت اور مشیر خزانہ کی ملاقات
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
-
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، جنرل عاصم منیر
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
انٹرمیڈیٹ نے تمام گروپس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ