خیبر ،پولیس ،سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن ،ہلاک دہشت گرد سے بارے انکشافات سامنے آگئے

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) ضلع خیبر میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں ہلاک دہشت گرد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے ۔ ہلاک دہشتگرد نے جمرود میں دینی مدرسوں کی4 طلباء کو اغواء کیا تھا ۔دہشتگرد نے طلباء کو کالعدم تنظیم میں شامل ہونے کی ترغیب دی تھی۔ ضلع خیبر میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک دہشتگرد سے متعلق انکشافات سامنے آگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دو روزقبل آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشتگرد عظمت مارا گیا تھا ۔ ہلاک دہشتگرد نے جمرود میں دینی مدرسوں کی4 طلباء کو اغواء کیا تھا ۔ دہشتگرد نے طلباء کو کالعدم تنظیم میں شامل ہونے کی ترغیب دی تھی ۔دہشتگرد نے چاروں طلباء کو افغانستان منتقل کیا ۔ 2 طلباء کو افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دی جا رہی ہے ۔ا یک طالب علم کو افغانستان سے واپسی پر حساس اداروں نے گرفتار کیا ۔دہشتگرد عظمت کے سر کی قیمت لاکھوں روپے میں مقرر تھی ۔ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں