Oپشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات

گرینڈ الائنس نے میدان مار لیا،فدا گل ایڈوکیٹ 1145 ووٹ لیکر صدر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن منتخب

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:30

ط پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) گرینڈ الائنس نے میدان مار لیا۔ گرینڈ الائنس کے فدا گل ایڈوکیٹ 1145 ووٹ لیکر صدر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن منتخب ہوگئے گرینڈ الائنس کے عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ 735 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب میاں آصف امان ایڈوکیٹ 1038 ووٹ لیکر نائب صدر منتخب ہوگئے گرینڈ الائنس کے اعجاز علی شاہ 1232 ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری فواد الرحمن ایڈوکیٹ 908 ووٹ لیکر فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ ملگری وکیلان کے عارف فردوس 1110 ووٹ لیکر لائبریری سیکرٹری منتخب گرینڈ الائنس کے شاہ خان زیب 1242 ووٹ لیکر پریس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

گرینڈ الائنس جماعت اسلامی, مسلم لیگ ن, پی ٹی آئی, پیپلزپارٹی لائرز فورم پر مشتمل ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں