پرچہ آؤٹ کرنے پر 12 افراد معطل ،ہمارے امتحانات میں 90 فیصد سے زیادہ شفافیت ہے،صوبائی وزیر تعلیم

منگل 30 اپریل 2024 17:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی نے جاری میٹرک امتحانات کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران کہنا ہے کہ میٹرک امتحانات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شکایات موصول ہوئی ہے،پرچہ آؤٹ ہونے والوں کی نشاندہی کر دی گئی ہے اور 12 افراد کو معطل کر دیا گیا ہے،جن امتحانی ہال کے حوالے سے شکایت موصول ہوں گی ان ہالز پر پابندی لگا ئیں گے۔

وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا کہ ہمارے امتحانات میں 90 فیصد سے زیادہ شفافیت ہےباقی صوبوں کی نسبت خیبرپختونخوا میں امتحانات تسلی بخش ماحول میں ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پرچہ جات یا تو گزشتہ برسون کے ہیں اور زیادہ تر فیک ہیں۔ مردان ،ملاکنڈ اور ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ میں انکوائری شروع کر دی گئی ہےجو لوگ بھی ملوث پائے گئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم نے کہا کہ 24 ہزار امتحانی عملے میں 98 فیصد ٹھیک ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ،محکمہ تعلیم کے اٹھائے گئےاقدامات قابل تعریف ہیں ،بزریعہ کمپیوٹرائزڈ ڈرا امتحانی عملے کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، امتحانات ایس ایل او بیسڈ لے رہے ہیں، اس لئے نقل کی گنجائش بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود اور میری ٹیم صوبہ بھر کے امتحانی نظام کی مانیٹرنگ کر رہی ہے ،آنے والے ایف اے ،ایف ایس سی کے امتحانات کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے، میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں