خیبرپختونخوا ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے نئے عہدیداروں کا انتخاب بحرکرم صدرنورزادہ جنرل سیکرٹری منتخب

منگل 30 اپریل 2024 22:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) خیبر پختونخوا ہینڈ بال ایسوسی ایشن کا اجلاس گزشتہ روز ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی میں منعقد ہوا ا س موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع کے عہدیداروںپاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے عاصم رشیدڈپٹی سیکرٹری کے پی اولمپک ایسوسی ایشن کے امجد خانکے پی آرچری ایسوسی ایشن کی سیکرٹری سارہ نثار نے بطور آبزرور شرکت کی اجلاس میں گزشتہ حسابات اور دیگر امور کی منظوری دی گئی ہے اور متفقہ طور پر چار برس کے لئے نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس بحرکرم کو صوبائی ہینڈ بال ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کرلیا گیا دیگر عہدیداروں میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے ڈاکٹر فاروق حسین سینئر نائب صدربشیر احمدمحمد عارف ارشد حسینعبدالرشید انور اور محمد عمران خان نائب صدور نور زادہ جنرل سیکرٹری صفدر خان جائنٹ سیکرٹری محمد ہارون پریس سیکرٹری سجاد احمد خزانچی جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میں احمد زمان انور خان عدالت خان بہار حسین محمد زاہد اللہ ناصر خان خالد محمود افشین اور سعدیہ گل شامل ہیںنو منتخب صدر بحرکرم اور جنرل سیکرٹری نور زادہ نے تمام حاضرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہینڈ بال کے فروغ و ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گیکلب ڈسٹرکٹصوبائی اور نیشنل لیول کی سطح کے مقابلے منعقد کرائیں گے اور کوشش ہو گی کہ ہمارے کھلاڑی نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کانام دنیا بھر میں روشن کریں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں