اثاثہ جات کیس ، الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو طلبی کا نوٹس معطل

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب بھی طلب کرلیا

بدھ 1 مئی 2024 03:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو طلبی کا نوٹس معطل کرکے کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

پشاورہائیکورٹ کے جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد نے کیس کی سماعت کی ۔علی امین گنڈپور کے وکیل ایڈووکیٹ سکندر شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کو جاری نوٹس معطل کردیا جبکہ الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں