خیبرپختونخوا میں ہیٹ اسٹروک کا خدشہ، محکمہ صحت کی ایڈوائزری جاری

ہسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک ٹریٹمنٹ یونٹ قائم کرنے اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کرنے کی ہدایت

اتوار 12 مئی 2024 14:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) خیبر پختونخوا میں درجہ حرارت میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ صحت کی جانب سے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے ہسپتالوں میں کول اسپیسز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے محکمہ صحت کو ہسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک ٹریٹمنٹ یونٹ قائم کرنے سمیت دیگر اقدامات کی ہدایت کردی۔

مراسلہ کے مطابق ہیٹ اسٹروک ٹریٹمنٹ یونٹس کا فوری قیام یقینی بنایا جائے، ڈی ایچ اوز کو فوکل پرسنز تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔مراسلہ میں کہا گیا کہ ہسپتالوں میں ضروری ادویات کی دستیابی کیلیے اقدامات اٹھائے جائیں، اضلاع کی سطح پر ہیٹ اسٹروک سے متعلق آگاہی مہم چلائیں، وارڈز اور انتظار گاہوں میں ٹھنڈے پانی کا بندوبست کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں