پاکستان میں سونے کے کاروبار سے کوئی ٹیکس حاصل نہیں کیا جاتا جبکہ تنخواہ داروں اور عام شہریوں پر ٹیکس کا سارا بوجھ لادا جاتا ہے. مفتاح اسماعیل
ہم غریبوں سے جی ایس ٹی وصول کرتے ہیں لیکن امیروں سے پراپرٹی ٹیکس نہیں لے سکتے‘ رئیل اسٹیٹ اور زراعت جیسے شعبوں کو مزید ٹیکس چھوٹ نہیں دی جاسکتی .سابق وفاقی وزیرخزانہ کی گفتگو
میاں محمد ندیم اتوار 26 مئی 2024 22:59
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ اور زراعت جیسے شعبوں کو مزید ٹیکس چھوٹ نہیں دی جاسکتی نیشنل فنانشل کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر نظر ثانی کیے بغیر کوئی ریفارم کامیاب نہیں ہوگی وفاق کے پاس فنڈز نہیں لیکن صوبوں میں صورتحال مختلف ہے. نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانے کے لیے ان شعبوں پر ٹیکس لگانا ہوگا جنہیں اب تک چھوٹ دے رکھی ہے، رئیل اسٹیٹ اور زراعت جیسے شعبوں کو مزید چھوٹ نہیں دی جاسکتی، ٹیکس کسی کے زیر استعمال مکان پر نہیں ہے، اضافی جائیداد پر ہوتا ہے. سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ شعبے میں جائیداد کے مختلف ریٹس کو ختم کر دینا چاہیے ریٹیل، زراعت اور رئیل اسٹیٹ سیکٹرز ٹیکس دینے کے موڈ میں ہی نظر نہیں آتے انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ کرنا چاہیے، صورتحال یہ ہے کہ سونے کے کاروبار سے کوئی ٹیکس حاصل نہیں کیا جاتا، تنخواہ داروں پر مزید ٹیکس کی گنجائش نہیں. مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دنیا نے ٹیکس نیٹ بڑھایا ہے ہم بھی یہ کرسکتے ہیں، رواں مالی سال کو بھی ضائع کردیا گیا کیونکہ ٹیکس نیٹ بڑھایا جاسکتا تھا ہم غریبوں سے جی ایس ٹی وصول کرتے ہیں لیکن امیروں سے پراپرٹی ٹیکس نہیں لے سکتے. انہوں نے کہا کہ کراچی کے سوا پورے ملک کے 22 لاکھ دکانداروں میں سے صرف 30 ہزار ٹیکس دیتے ہیں 2 سال پہلے میری سفارش پر ریٹیل پر ٹیکس لگتا تو آئی ایم ایف ڈکٹیٹ نہ کرتا سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ فکسڈ ٹیکس کا نظام لانا چاہیے، ریٹیلرز پر 3 سے 4 ہزار ٹیکس لگانا ہوگا. ریٹیلر سے سیلز ٹیکس نہ لیں، سیلز ٹیکس کا صنعتی سطح پر نفاذ کریں انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں 9 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے ہیں ایک سال میں مزید 1 کروڑ کا اضافہ ہوگا، فری میں قوم کی خدمت بھی نہیں ہوسکتی، ٹیکس تو تمام شعبوں کو دینا ہوگا. مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خسارہ کم کرنے کے لیے ٹیکس آمدن بڑھانا اور اخراجات میں کٹوتی کرنی ہوگی، خسارے کم نہیں کریں گے تو بھوک اور جہالت میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ ٹیکس دینا کسی کواچھا نہیں لگتا، ٹیکس ٹو جی ڈی پی رواں سال 10 فیصد تک پہنچ جائے گا لیکن یہ اب بھی کم ہے، زراعت پر فکس ٹیکس ہونا چاہیے، بڑے کاشت کار سے ہم تھوڑا سا ٹیکس تو لے سکتے ہیں. سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ پر اسٹیمپ ڈیوٹی مارکیٹ قیمت پر ہونی چاہیے، ان ڈاکیومنٹڈ پیسا پراپرٹی میں جا کر پاک ہو جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹھیلے والا پولیس کو روز 100 روپے بھتا دیتا ہے، دکانداروں کو ہراساں کرنے کے بجائے اسمگلنگ کو سرحد پر روکیں. مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نان فائلرز کو گاڑیاں اور پراپرٹی خریدنے نہ دیں، دوسرے سال پاسپورٹ بنانے نہ دیں، جس دکان کو بجلی دے رہے ہیں اس سے ٹیکس لیں ورنہ بجلی کاٹ دیں انہوں نے کہا کہ 2 ملین ٹن گندم افغانستان اسمگل ہوجاتی ہے مگر کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں گندم کا مسئلہ افغانستان اسمگل نہ ہونے کی وجہ سے ہوا، انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کی وجہ سے افغانستان نے پاکستان کے بجائے انٹرنیشنل مارکیٹ سے گندم خریدی ہے.
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر عام بحث جاری ، ارکان کا نوجوانوں کیلئے زیادہ سے زیادہ ..
اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا ٹریبیونل تبدیلی کا 10جون کا آرڈر معطل کر دیا
قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی
دہشتگرد ہوں یا کچے کے ڈاکو، مذاکرات کے بعد اب آپریشن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں
" عزم استحکام" پائیدار امن و استحکام کے لیے ایک کثیر جہتی، مختلف سیکیورٹی اداروں کے تعاون اور ریاستی ..
سینیٹ نے سوات اور سرگودھا میں ہجوم کے ہاتھوں مذہب کے نام پر سرعام لوگوں کے قتل کے خلاف قرارداد کی منظوری ..
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تعلیمی سفر کی نصف صدی مکمل کرلی
سعودی عرب کے لئے نرسز کے واک ان انٹرویوز کا عمل 27 جون سے شروع ہو گا، او ای سی
سینیٹ میں ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر فاتحہ خوانی
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت اجلاس، سی ڈی اے کو پارلیمنٹ لاجز کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت ..
وزیراعظم کی اسلام آباد ماڈل جیل کا منصوبہ جدید تقاضوں کو مد نظر رکھ کر جلد مکمل کرنے، سیف سٹی منصوبے ..
ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہائوسنگ اتھارٹی کا عیدالاضحیٰ پر خدمات سر انجام دینے والے سینیٹری سٹاف ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
دہشتگرد ہوں یا کچے کے ڈاکو، مذاکرات کے بعد اب آپریشن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں
-
پنجاب حکومت خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تعلیمی سفر کی نصف صدی مکمل کرلی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ہرڈویژن میں مریم کی دستک ایپ کی65 سروسز شروع کرنے کا حکم ،تمام اضلاع میں سروسزکی دسمبر تک فراہمی کی ہدایت
-
ڈالرکی اونچی اڑان، روپے کو پیچھے چھوڑ دیا
-
موٹرسائیکل سواروں کو سستا پیٹرول فراہم کرنے کا طریقہ کار وضع کیا جائے
-
سفارتکاری کے شعبے میں پاکستانی خواتین سفارتکاروں کی خدمات قابل تعریف ہیں، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت
-
شارٹ فال 6ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا،غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا جینا محال
-
جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر’’ پری پیڈ سپلائی‘‘کا میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ
-
ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پاکستان کیلئے چیلنجز ،بھر پور استفادہ کرنا چاہیے، احسن اقبال
-
گوادر فری زونز میں ڈی ڈالرائزیشن کا آغاز ہو گیا