پشاور،سمگلر نے اپنی گاڑی ایکسائز کی گاڑی سے ٹکرا دی،چاراہلکار زخمی،ملزمان فرار

اتوار 12 مئی 2024 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) تھانہ اضاخیل نوشہرہ کی حدود میں ایکسائز حکام کی ناکہ بندی کے دوران گاڑی رکنے کے اشارے پر سمگرز نے اپنی گاڑی ایکسائز کی گاڑی کے ساتھ ٹکرا دی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ایکسائز حکام کے مطابق تھانہ اضاخیل نوشہرہ کی حدود میں اطلاع پر ایکسائز پولیس نے ناکہ بندی کر رکھی تھی جہاں سے ایک مشکوک گاڑی کو گزرنے پر ناکہ بندی پر موجود ایکسائز اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا۔

(جاری ہے)

تاہم سمگلرز نے گاڑی روکنے کے بجائے تیزرفتاری گاڑی ایکسائزکی گاڑی کیساتھ ٹکرا دی۔ جس کے باعث سمگلروں کی اورمحکمہ ایکسائز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ حادثے کے نتیجے میں ایک سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ جنھیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ سمگلرز اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے گاڑی سے منشیات برآمد کر لی گئی۔ جبکہ فرار ہونے والے سمگلرز کی گرفتاری کے لئے گاڑی کو قبضے میں لے کر مزید کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں