امریکی قونصل جنرل شانٹے مور کی سابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی رہائشگاہ آمد

اتوار 26 مئی 2024 16:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2024ء) امریکی قونصل جنرل شانٹے موراتوار کے روز سابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی رہائشگاہ گئے۔میئر پشاور حاجی زبیر علی اور سابق گورنر حاجی غلام علی نے امریکی قونصل جنرل شانٹے مور کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

امریکی قونصل جنرل شانٹے مور نے میئر پشاور زبیر علی اور سابق گورنر سے طویل ملاقات کی جس میں پشاور کے مختلف مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔امریکی قونصل جنرل نے بزنس کمیونٹی ، اقلیتی برادری اور عوام کیلئے سابق گورنر اور انکے گھرانے کی خدمات سے متاثر ہو کر پرفیکٹ مین کا لقب دے دیا۔امریکی قونصل جنرل شانٹے مور کو سابق گورنر اور میئر کی جانب سے چترالی چغہ اور پکول تحفے بھی پیش کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں