صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کےلیے انتھک محنت کر رہی ہے، صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختونیار خان

اتوار 12 مئی 2024 19:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) خیبر پختونخوا کے وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختونیار خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود اور زندگی کی دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب عوام کو زندگی کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم ہوں گی، موجودہ حالات میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم کافی پرعزم ہیں اور ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں خیبر پختونخوا کو ایک رول ماڈل صوبہ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی اسمبلی کے سپیکر بابر سلیم سواتی سے ایک ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ملک پختونیار خان نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہی ہے جس سے صوبے کا ہر فرد مستفید ہوگا۔ انہوں نے واضح الفاظ میں اس ارادے کا اظہار کیا کہ صوبے کے عوام نے ہمیں جس جوش اور جذبے سے ووٹ دیا ہے ہم ان کی امیدوں پر پورا اترنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ملک پختونیار خان نے کہا کہ ہماری جدوجہد ملک کی بقاء اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں