mٹریفک پولیس کیساتھ مکمل تعاون کریں گے ، فرہاد اسفندیار

ئ*آئی اے پی کا اجلاس ‘ ایس پی ٹریفک محمد سعید کی شرکت ‘ مسائل حل کرنیکی یقین دہانی

اتوار 12 مئی 2024 19:50

ں*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن پشاور (آئی اے پی) کے دفتر میں گزشتہ روز ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس پی ٹریفک محمد سعید نے نائب صدر آئی اے پی فرہاد اسفندیار اور سیکرٹری وصی اللہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر انڈسٹریل اسٹیٹ اور صنعتکار برادری کی بہتری کیلئے کئی اہم فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

آئی اے پی کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، سٹی ٹریفک پولیس آجروں، صنعتی کارکنوں اور نئے ڈرائیوروں کو گاڑیوں کے لرنرز لائسنس جاری کرنے کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک روزہ کیمپ کا اہتمام کرے گی۔اسی طرح ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹ میں لمبی کمرشل گاڑیوں کے داخلے اور باہر نکلنے کے وقت کے بارے میں واضح احکامات جاری کئے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں، پولیس اورآئی اے پی کے نمائندے انڈسٹریل اسٹیٹ کے مشترکہ دورے کریں گے تاکہ مسائل کی نشاندہی کرکے مناسب حل نکالا جائے اور سب کیلئے ایک محفوظ اور سازگار ماحول یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں