Eچیف ٹریفک آفیسر سعود خان کی ہدایت

پشاور ہائیکورٹ میں ایس پی کینٹ وقار احمد اور ڈی ایس پی ایم ایل اے ذکاء اللہ کی موجودگی میں وکلاء کو ڈی ایل وین کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس جاری

اتوار 12 مئی 2024 19:50

ٹ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) سٹی ٹر یفک پولیس پشاور نے پشاور ہائی کورٹ میں ڈی ایل وین کے ذریعے وکلاء کو لائیسنس جاری کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر سعود خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی خصوصی ٹیم پشاور ہائی کورٹ گئی جہاں پر ڈی ایل وین کے ذریعے وکلاء کو لائیسنس جاری کئے گئے۔ چیف ٹریفک آفیسر سعود خان نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ ڈی ایل وین کے ذریعے مختلف ڈیپارٹمنٹس اور علاقوں میں شہریوں کی آسانی کیلئے ڈی ایل وین کے ذریعے لرنر جاری کئے جاتے ہیں اور آئندہ بھی جاری کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں