عمران خان اور بشری بی بی کو کچھ ہوا تو راج کماری اور پنجاب انتظامیہ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

منگل 14 مئی 2024 22:25

ں*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو صحت کی سہولیات تک رسائی سے محروم رکھنا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے جبکہ بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو علاج سے محروم رکھنا پاکستان کے آئین میں درج بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے واضح کیا کہ بین اقوامی قوانین کے تحت زیر حراست ملزم کو صحت سہولیات سے محروم رکھنا اذیت اور تشدد کے زمرے میں آتا ہے اور اذیت اور تشدد بین ا لاقوامی قوانین کے تحت جرم ہے۔ اس قسم کا تشدد بین الاقوامی کنونشن کے تحت بھی قابل مواخذہ جرم ہے۔ مریم نواز اور جیل انتظامیہ سمیت پنجاب کی پوری انتظامیہ اس جرم کی مرتکب ہوچکی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مریم نواز اور جیل انتظامیہ کے خلاف بنیادی انسانی حقوق اور فوجداری قوانین کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہئے۔ اس کے علاؤہ مریم نواز کو توہین عدالت میں بھی نااہل قرار دیا جائے۔ عمران خان اور بشری بی بی کو کچھ ہوا تو راج کماری اور پنجاب انتظامیہ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں