گورنرخیبرپختونخوا کا ژوب میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش

بدھ 15 مئی 2024 23:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلوچستان کے علاقہ ژوب میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے آلہ کاروں کے خلاف بہترین کارروائی کی۔انہوں نے کہاکہ آپریشن میں شہید میجر بابر خان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخوانے شہید میجر بابر خان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے شہید کے درجات بلندی اور آپریشن میں زخمی سیکیورٹی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے۔انہو ںنے کہاکہ سیکیورٹی فورسز سمیت وطن عزیز پر جاں قربان کرنیوالے تمام شہداء ملک و قوم کا فخر ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔#

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں