iاشیائے خوردونوش وادویات قیمتیں کم کی جائیں، فائق شاہ

غ*پٹرول وڈیزل کی قیمتوں کی کمی کے اثرات عوام کو ملنے چاہئیں ، چیئرمین اے ٹی پی

جمعرات 16 مئی 2024 18:40

) پشاور(آن لائن)چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی خوش آئند مگر براہ راست عوام کو ریلیف ملنا چاہئے ‘ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لائی جائے تاکہ غریب عوام کو ریلیف ملے، انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی میں بری طرح پس رہی ہے، قوت خرید ختم ہو چکی، دوسری طرف حکمران اور اشرافیہ کی جائیدادوں اور دولت کی بیرون ملک سرمایہ کاری افسوس ناک ہے، یہ ملک سے وفاداری نہیں ہے، سرمایہ، کاروبار اور تجارت پاکستان کیلئے ہو تو لوگوں کو روزگار ملے زندگی آسان ہو، انہوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل کو شفاف اور منصفانہ بنایا جائے، سیاسی مداخلت اور ذاتی مفادات کو نکال کر ملکی مفاد، ملازمین کے حقوق کے فیصلے کئے جائیں، ہمیشہ نجکاری پر سوالات اٹھتے ہیں، رشوت اور کرپشن کا انکشاف ہوتا ہے، جو معاشی بحران میں شدت کا باعث ہے، عوام اور اداروں سے مل کر جاندار اور منصفانہ فیصلے کئے جائیں پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے صرف گڈ گورننس اور انصاف ہو تو تمام مسائل حل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

امن ترقی پارٹی سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال اور کرپشن کے خلاف ایک مکمل اصلاحاتی منصوبے دے چکی ہے عمل کیا جائے سرمایہ کاری، تجارت اور کاروبار بڑھے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں