ا*ہماری جدوجہد بلدیاتی نظام ونمائندوں کے حقوق کیلئے ہے‘ میئر پشاور

روز اول سے صوبائی حکومت بلدیاتی نمائندوں کے حوالے سے امتیازی سلوک کرتی چلی آرہی ہے‘ حاجی زبیر علی

جمعہ 17 مئی 2024 21:55

، پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) مئیر پشاور زبیر علی نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد بلدیاتی نظام اور نمائندوں کے حقوق کیلئے ہے،روز اول سے صوبائی حکومت بلدیاتی نمائندوں کے حوالے سے امتیازی سلوک کرتی چلی آرہی ہے،اقلیتی برادری اور خواتین ممبران کے ساتھ بھی یہ امتیازی رویہ روا رکھا گیا ہے ان خیالات کا اظہار مئیر پشاور زبیر علی نے پشاور پریس کلب میںبلدیاتی چئرمینوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مئیر پشاور زبیر علی نے کہا کہ یوتھ کو سپورٹ کرنے کے صوبائی حکومت کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے، خواتین،اقلیتی ممبران،یوتھ اور کسان ممبران کیلئے کچھ بھی نہیں دیا جا سکا۔

زرعی ملک اور زراعت پر توجہ کے دعوے بھی ہوا ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بلدیاتی نظام کو مفلوج کرکے رکھ دیا گیا ہے انہوںنے کہا کہ بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے دعوے تو بہت کی جاتی ہے لیکن عملی میدان میں کچھ بھی نہیں ہے،سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا تھا کہ ہم بلدیاتی نظام مضبوط نہیں کر سکتے،گزشتہ ڈیڑھ سال ہم ہائی کورٹ میں بھی اس کے خلاف کیس لڑ رہے ہیں۔

پورے صوبے کے بلدیاتی نمائندوں نے ہائی کورٹ میں درخواستیں دی کہ یہاں سے انصاف ملے گا۔عدالتوں سے بھی کوئی خاص ریلیف نہیں ملا ہے،عدالت سے انصاف کے نام پر صرف دو جملے ملے کہ صوبائی حکومت کے پاس چلے جائے،عدالت نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں قانون سازی پر ادارے نو غور کیا جائے،اگر نظام کوحقیقی معنوں میں نہیں چلانا چاہتے تو اس کو بند کر دے،عوام کو اپنے حقوق نہیں دے سکتے تو اس کو بند کرے اور یہ پیسے اپنے جلسوں میں لگائے انہوںنے مزید کہا کہ ایک مخصوص ٹولہ حکمران جماعت کے جلسوں کیلئے مفلر اور ٹوپیاں بھی لے رہے ہیں مئیر پشاور زبیر علی نے کہا کہ پنجاب حکومت سے میں مدد مانگی اور انہوں نے 13 سو مکانات بنانے کے بجائے 26 سو مکانات کا پیکج بھجوایا،میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا مشکور ہو جنہوں نے فیلڈ اسپتال بھی بھجوائے،اگر میرا گناہ یہ ہے تو میں یہ کرتا رہونگا۔

انہوںنے بلدیاتی نمائندوں کو بجٹ میں بیس فیصد حصہ دیا جائے ، وزیر اعلیٰ کے پی سے امید ہے کہ ٹی ایم اپیز کو بہتر طریقے سے سپورٹ کرینگے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں