ح*ایف آئی اے صوابی اور پشاور میں کمرشل بینکنگ سرکل پشاور میں کاروائیاں

ٴْحوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف چھاپہ5 ملزمان گرفتارکرلیا

اتوار 19 مئی 2024 18:30

jپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) ایف آئی اے صوابی اور پشاور میں کمرشل بینکنگ سرکل پشاور میں کاروائیاںحوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف چھاپہ5 ملزمان گرفتارکرلیا تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے صوابی اور پشاور میں کمرشل بینکنگ سرکل پشاور میں کاروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کو لوئر دیر اور پشاور صدر سے گرفتار کیا گیا ایف آئی اے کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث پائے گئے ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں خالد خان، شایاز خان، شعیب، اصغر اور امجد علی شامل ہیںملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی جومجموعی طور پر 48 لاکھ، 56 ہزار سے زائد پاکستانی روپے برآمد ہوئے جبکہ غیر ملکی کرنسی کی مد میں 355 اماراتی درہم ، 115 سعودی ریال ، 20 امریکی ڈالر ، 550 رنگٹ بھی برآمد ہوئے ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے ملزمان کے قبضے سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں