نیشنل فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخوا کے ٹیموں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز 28 جون کو منعقدہوں گے

ٹرائلز میں شرکت کرنے والے کھلاڑی اپنے ساتھ قومی شناختی کارڈ ،فام بے، برتھ سرٹیفیکٹ اور دو عدد تصاویر ہمراہ لائیں،شاہد شنواری

Amjad Ali khan امجد علی خان جمعہ 25 جون 2021 17:15

نیشنل فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخوا کے ٹیموں کے انتخاب کیلئے ٹرائلز 28 جون کو منعقدہوں گے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2021ء) نیشنل انڈر23  فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے خیبر پختونخوا کی دو ٹیموں کے انتخاب کیلئے فا ئنل ٹرائلز 28 جون کو قیوم سپورٹس کمپلکس پشاور میں منعقد کئے جائیں گے ،ٹرائلز میں دونوں ٹیموں کیلئے شارٹ لسٹڈ 68 کھلاڑیوں میں سے 40 کھلاڑیوں کا فائنل انتخاب کیا جائے گا،چمپئین شپ میں خیبر پختونخوا کی تین ٹیمیں جس میں ہزارہ ڈویژن،خیبر پختونخوا کی بندوبستی اضلاع اور ضم اضلاع کی ٹیمیں شامل ہیں شرکت کریں گی اس حوالے سے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین آرگنائزنگ کمیٹی و سابقہ بین الاقوامی فٹ بالر شاہد شنوری نے کہا کہ ٹرائلز کا سلسلہ اس مہینے کے پہلے ہفتے جنوبی اضلاع سے شروع کیا تھا جس میں سینکڑں کی تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا اسی طرح دوسرے فیز میں ٹرائلز طہماس سٹیڈیم پشاور میں منعقد کئے گئے جس میں چترال،دیر اپر ،دیر لور،مردان،صوابی ،بونیر ،نوشہرہ،باجوڑ،مہمند ،خیبر،چارسدہ اور پشاور کی کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی، تاہم خیبر پختونخوا کے دو نوںٹیموں کیلئے کھلاڑیوں کا فائنل انتخاب 28 جون کو کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ فائنل ٹرائلز میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑں اپنے ساتھ قومی شناختی کارڈ ،فام بے، برتھ سرٹیفیکٹ اور دو عدد تصاویر ہمراہ لائیں، انہوں نے کہا کہ فائنل ٹرائلز کے بعد دو جولائی تک پشاور میں تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ 3 جولائی کو آل نیشنل فٹ بال چیپمئن شپ میں شرکت کے لئے ٹیمیں روانہ ہوگی جس کے لئے تما م تر تیاریاں مکمل کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں