ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ اصغر خان آفریدی

ہفتہ 6 اپریل 2024 15:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) خیبر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن خیبر(فاٹا) محمد اصغر خان آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ضلعی سطح پر فٹ بال کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے اورملک میں تعلیمی ادارے کھیلوں کے فروغ کے لئے گراس روٹ سطح پر نرسری میں کردار ادا کر رہے ہیں اور تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر ڈسٹرکٹ (فاٹا) میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور کئی نوجوان کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر مقابلوں میں شرکت بھی کی ہے لیکن سہولیات کی کمی ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ خیبر ڈسٹرکٹ میں فٹ بال کا تربیتی کیمپ لگائے جس میں کھلاڑی تربیت حاصل کریں اورکھلاڑی کو زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی سطح کھیلنے کے مواقع میسر ہونے چاہیئے جس سے کھلاڑیوں میں بین الاقوامی سطح پر کھیلنے میں خود اعتمادی پیدا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں