خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

جمعرات 14 مارچ 2024 20:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2024ء) خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی اضلاع میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہے گا ۔ سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، تورغر ،ٹگرام ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد اور ہری پور میںبارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور میں گذشتہ روز 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ دیر میں 17 ، پٹن میں 16 ملی ،کاکول اور تیمرگرہ میں 14 ، مالم جبہ میں 13 ،سید و شریف میں 12 ،کالام اور بالاکوٹ میں 11 اور چترال میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔ مالم جبہ میں 3 اور کالام میں 2 انچ برف باری ہوئی ۔ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔کالام میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں