پنڈو بادیزئی میں دو گروپوں کے درمیان مبینہ فائرنگ،چار افراد جاں بحق ایک زخمی

منگل 26 مئی 2020 14:40

پشین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) پنڈو بادیزئی میں دو گروپوں کے درمیان مبینہ فائرنگ ،چار افراد جاں بحق ایک زخمی ۔ ذرائع کے مطابق پشین کے مغرب میں واقع نواحی علاقے کلی پنڈو بادیزئی میں دو گروپوں کے درمیان مبینہ تصادم کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نیتجے میں چار افراد جاںبحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، زخمی کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق افراد میں محمد اقبال، نجیب اللہ، مرزاخان، عمر شاہ جبکہ زخمی حبیب اللہ شامل ہیں۔دونوں گروپوں کے درمیان ہونے والی تصادم کی وجہ تا حال معلوم نہ ہوسکی۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں