8 اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ میں جلسہ عام ،پارٹی کی مرکزی قیادت کی شرکت کے صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر دوررس اثرات مرتب ہونگے،عوامی نیشنل پارٹی

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی قیادت کی صوبے آمد سیاسی جمہوری قوتوں کیلئے اطمینان کا باعث بنے گی، کارکن اور ذمہ داران جلسہ کامیابی بارے بھر پور تیاریاں شروع کردیں، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ودیگر کا اجلاس سے خطاب

اتوار 13 ستمبر 2020 21:40

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ میں جلسہ عام اور اس میں پارٹی کی مرکزی قیادت کی شرکت کے صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی قیادت کی صوبے آمد سیاسی جمہوری قوتوں کیلئے اطمینان کا باعث بنے گی، کارکن اور ذمہ داران جلسہ کامیابی بارے بھر پور تیاریاں شروع کردیں ۔

ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر صوبائی نائب صدر اصغرعلی ترین ضلعی صدر عبدالباری کاکڑ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عدالباری آغاضلعی جنرل سیکرٹری محمد صادق کاکڑ اور دیگر نے پشین میں ضلعی و تحصیل عہدیداروں سنئیر اراکین کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تنظیمی امور بارے تفصیل سے غوروخوض ہوا، بنیادی یونٹوں کی فعالیت مختلف تجاویز اور آراء سامنے آئیں ۔

اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ فعال ومنظم تنظیم ہی کی بدولت قومی ارمانوں کی تکمیل اکابرین کے متعین کردہ اہداف کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے ۔عوامی نیشنل پارٹی جو در حقیقت خدائی خدمتگار تحریک کے تسلسل کی حیثیت سے سوسالہ جہد رکھتی ہے ہر مشکل سے شہدا کی قربانیوں اور اکابرین کی جہد مسلسل کی بدولت ہر امتحان میں سرخرو ہواہے لہٰذا آج کے تنظیمی ذمہ داران نے ماضی کو سامنے رکھتے ہوئیتابناک مستقبل کیلئے سیاسی وسائنسی بنیادوں پر تگ ودو کو اولیت دینی ہوگی شرکا نے 8 اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام جلسہ عام کو دوررس اثرات کا حامل قرار دیتے ہوئے ذمہ داران اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ جلسہ کامیابی بارے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بنیادی یونٹوں کی سطح پر کاوشیں تیز تر کردیں بعد ازاں ضلعی ترجمان شفیع افغان کی جانب سے اجلاس کے شرکا کی اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں