پشین، سرخاب کیمپ میں پریشر ککر پھٹنی سے تین بچے جاںبحق، دو زخمی

ہفتہ 25 جنوری 2020 12:52

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) سرخاب کیمپ میں پریشر ککر پھٹنی سے تین بچے جاںبحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقے سرخاب کیمپ میں نیک محمد نامی شخص کے گھر میں پریشر ککر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 8 سال عطاؤالرحمٰن، 13 سال جانان، 7 سالہ رخمانیہ جاںبحق جبکہ دو بچے نثار احمد اورحبیب اللہ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کوڈی ایچ کیو ہسپتال پشین پہنچادیا۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں