پشین، مکان کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق، دس شہری زخمی

ہفتہ 17 جولائی 2021 14:27

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) پشین میں مکان کی دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔بلوچستان میں مون سون کی حالیہ بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد پندرہ ہوچکی ہے ،مختلف حادثات میں 10 شہری زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

صوبے میں بارشوں سے 18 مکانات گرے اور 7 سڑکیں تباہ ہوئیں۔ حالیہ بارشوں سے حب ڈیم میں پانی کی سطح میں 3 انچ کا اضافہ ہوگیا ہے،حب ڈیم میں 339 فٹ پانی کی گنجائش ہے، اس وقت پانی کی سطح 326.80 فٹ ہوگئی ہے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں