پشین ،ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق ،دوزخمی ہوگئے

پیر 30 مئی 2022 16:42

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2022ء) پشین میں ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق دوزخمی ہو گئے، لیویز کے مطابق پیر کو پشین کے علا قے بٹے زئی کے مقام پر گاڑی اور مو ٹرسائیکل کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں محیب اللہ اور محبوب خان نامی افراد جاں بحق جبکہ دوافراد زخمی ہوگئے، لیویز نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا شیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں مزیدکاروائی جا ری ہے ۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں