ؒپشین، سوشل میڈیا کو منفی عناصر مزموم مقاصد کے لئے استعمال کرنے سے گریز کرے،ڈپٹی کمشنر پشین میجر(ر )اورنگ زیب بادینی

منگل 17 ستمبر 2019 22:40

5پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر پشین میجر(ریٹائر)اورنگ زیب بادینی نے کہا ہے پولیو کے خلاف ایک منظم سازش کے تحت بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں، سوشل میڈیا کو منفی عناصر مزموم مقاصد کے لئے استعمال کرنے سے گریز کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشین ڈاکٹر احمد زمان جمالی، اسسٹنٹ کمشنر پشین عارف خان زرکون، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ثناواللہ، چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر صابر خان اور محکمہ ہیلتھ کے متعلقہ ضلعی حکام بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر پشین نے کہا کہ پشین کے نواحی علاقے ڈب خانزئی کے کلی گولائی میں دو بچیاں گزشتہ پندرہ دنوں سے دست اور اسہال کے عارضے میں مبتلا تھے، جس کی صحیح اور بروقت علاج معالجہ نہ ہونے سے بچوں کی اموات واقع ہوئیں، واقعہ کا پولیو اور حفاظتی ٹیکہ جات مہم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود بچوں کے اموات کی وجہ جاننے کے لیے ڈی ایچ او پشین کی سربراہی میں ماہر اطفال ڈاکٹروں پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جنہوں مذکورہ علاقے جاکر بچوں کے والدین سے ملاقات کرلی، اور علاقے میں متعدد بچوں کا معائنہ کیا لیکن کہیں بھی کوئی متاثرہ بچہ نہیں پایا گیااس سے پوری طرح یہ بات واضح ہوگئی کہ مذکورہ بچوں کے اموات کا پولیو ویکسئین یا حفاظتی ٹیکہ جات مہم سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ ایک بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈہ ہے عوام اور بچوں کے والدین اس طرح کے پروپیگنڈوں پر کان نہ دھرے، انہوں نے کہا کہ اس طرح پروپیگنڈے کرنے والے ان پروپیگنڈوں کی تشہیر کرنے والوں اور ہمارے بچوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر پشین نے عوام خصوصا ًوالدین سے اپیل کردی کہ محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کرکے اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیے۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں