پشین لیویز آسامیوں پر حالیہ تقرریوں میں میرٹ کی پامالی کی خلاف احتجاجی ریلی

پیر 24 فروری 2020 23:32

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) پشین لیویز آسامیوں پر حالیہ تقرریوں کو میرٹ کی پامالی کی خلاف بلوچستان عوامی پارٹی نوجوان ایکشن کمیٹی انجمن تاجران حقیقی تحریک جوانان پاکستان کے زیر اہتمام قاضی ہاوسنگ اسکیم سے احتجاجی ریلی نکالی گء ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھیتھے جن پر ڈی جی لیویز اور ڈپٹی کمشنر کے خلاف مختلف نعرے درج تھے ریلی کے شرکا نے ڈپٹی کمشنر پشین ڈی جی لیویز بلوچستان کے خلاف شدید نعرے بازی کی ریلی شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے سامنے احتجاجی جلسے اور دہرنے کی شکل اختیار کرگئی احتجاجی دہرنے جس سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نورخان ترین ایڈووکیٹ جوان ایکشن کمیٹی کے چیرمین دولت خان ترین انجمن تاجران حقیقی صدر ملک بہادر خان ترین تحریک جوانان پاکستان کے ضلعی صدر خانزادہ بشیر خان اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنرپشین اسسٹنٹ کمشنر اور نام نہاد مقامی صحافی نے ڈی جی لیویز کے ساتھ مل کر میرٹ کی پامالی کی ہے ہم میرٹ کی پامالی کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اس طرح کے اقدامات سے ہزاروں پڑھے لکھے جوانوں میں مایوسی پھیل گئی ہے لیویز کی ایک آسامی کیلیے چار لاکھ سے لیکر چھ لاکھ روپے کی قمیت رکھا ہے گیا ہے اس قسم کے لیویز تقرریوں کو پشین کے عوام نے مسترد کرتے ہوئے حالیہ تقرریوں کی فوری منسوخی کا مطالبہ کیا ہے اہلیان پشین کا مطالبہ ہیں کہ ان لیویز کے تقرریوں کی مکمل طور پر تحقیقات ہونی چایئے انہوں نے کہاکہ لیویز نوکریاں فروخت کرنا ضلع پشین کے نوجوانوں کے ساتھ بدترین خیانت اور جرم ہے جس کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا افسوس کا مقام ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے میرٹ کے دعویدار صوبے کا وزیر اعلی جام کمال خان کے ان تمام دعوں کو مسترد کیا ہے احتجاجی ریلی کے شرکانے وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان نیب بلوچستان پوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں