پشین، کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ پر دو گاڑیوں کے مابین تصادم، ایک شخص جان بحق

منگل 19 مئی 2020 17:32

پشین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) پشین یارو کے قریب کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ پر دو گاڑیوں کے مابین تصادم، ایک شخص جان بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشین سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر یارو کے قریب کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ ایک دوسرے کے مخالف سمت سے آنے والی کار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک کار سوار نورمحمد سکنہ گلستان موقع پر جان بحق ہوگئے۔پشین لیویز نے موقع پر پہنچ کر جان بحق شخص کی لاش ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پشین پہنچائی۔ مزید تفتیش مقامی لیویز کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں