بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی مضبوط ترین عوامی پارٹی بن چکی ہے،نور خان ترین ایڈووکیٹ

جمعہ 11 ستمبر 2020 18:16

پشین۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی مضبوط ترین عوامی پارٹی بن چکی ہے، جو صوبے تمام آقوام کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے بلوچستان کی واحد ترجمان جماعت بن گئی ہے، بی اے پی کی صوبائی حکومت تمام علاقوں کی یکساں پسماندگی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے، عوام کو بلوچستان عوامی پارٹی کا قائدین پر مکمل اعتماد ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی مرکزی سینیئر رہنماء نور خان ترین ایڈووکیٹ ، ملک حاجی عبدالقیوم کاکڑ ، محمد اسلم ڈگروال اور دیگر نے نیو کلی تورشاہ میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں سے سینکڑوں افراد مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا علان کیا۔ نور خان ترین ایڈووکیٹ نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں