کوئٹہ میں بے گناہ طلباء پر پولیس کی غنڈہ گردی بند کی جائے ،حافظ حبیب اللّٰہ،محی الدین غرشین

پی ایم سی اپنی من مانیابند کردیں طلباء کو اپنے حقوق دیا جائیں ،تمام طلباء تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اس طرح کے حرکات کا سد باب کریں ،مذمتی بیان

جمعرات 9 ستمبر 2021 23:46

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2021ء) جمعیت طلبا اسلام ضلع پشین کے صدرحافظ حبیب اللہ جنرل سیکرٹری محی الدین حافظ احسان اللّٰہ اکرام الدین عطاء االلہ بلال احمد محمد یوسف نعمانی محمد عباس طلبگار سیف الرحمٰن اور دیگر نے اپنے مشترکہ مزمتی بیان میں کہا کہ کوئٹہ میں میڈیکل اسٹوڈنٹس کی پر امن احتجاج پر پولیس کی لاٹھی چارج قابل تشویش ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے پولیس اپنی غنڈہ گردی سے باز آئے پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے حکومت ان کالی بھیڑوں کو لگام دے دوسری جانب پی ایم سی بھی اپنی من مانیوں میں لگی ہوء ہے اس بات سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت وقت تعلیمی پالیسیوں میں ناکام ہو چکی ہے کیا اس طرح سے تعلیم دی جاتی ہے ہم اس طرح کے حرکتوں سے تنگ آ چکے ہیں ہم ان طلبا کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں ذمہ دار لوگوں سے گزارش ہے کہ ان کے مطالبات پر فوری طور پر عملدرآمد کرکے ان کے تعلیمی سلسلے کو آگے بڑھایا جائے اور ان کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا جائے طلبا کے حقوق کے لیے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں طلبا کو انصاف دیا جائے اور ان پولیس والوں کے خلاف نوٹس لیا جائے بصورت دیگر جمعیت طلبا اسلام ان کے حق میں احتجاج کا حق رکھتے ہیں اور تمام طلبا تنظیموں کے ساتھ جمعیت طلبا اسلام بھی ان کے حق میں جو بھی فیصلہ ہو ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں جب تک طلبا کے حقوق کو پامال کیا جائیگا اسی وقت تک ہم انکے شامی بشانہ کھڑے ہیں مزید کہا کہ تمام طلبا تنظیموں سے گزارش ہے کہ آج اس حرکت کے خلاف طلبا کے حق میں آواز بلند کریں اور ان معصوم اور بے گنا نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور دلجوئی کریں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے میڈیکل ٹیسٹ میں بے ظابطہ گیوں کے خلاف طلباء پرامن احتجاج کررہے تھے جنہیں تشددکا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

حکومت اور پولیس نے معاملے کو تشدد کی طرف لے جانے کی کوشش کی تو شدید ترین مذمت کا سامنا کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ فی الفور گرفتار طلباء کو رہا کرکے طلباء کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔اگر یہی تشدد کا سلسلہ جاری رہا تو جمعیت طلباء اسلام کے کارکنان سخت احتجاج پر مجبور ہونگے

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں