پشین ، منشیات زندگی میں زوال اور محتاجی لاتی ہے ،خدمت خلق فائونڈیشن کے بانی کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 25 جون 2022 15:50

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2022ء) خدمت خلق فائونڈیشن( کے کے ایف) کے بانی اور تمغہ امیتاز نعمت اللہ ظہیر نے منشیات کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ منشیات زندگی میں زوال اور محتاجی لاتی ہے ۔ان خیالات کا اظہارخدمت خلق فائونڈیشن( کے کے ایف) کے بانی اور تمغہ امیتاز نعمت اللہ ظہیر نے منشیات کے عالمی دن کے موقع پر مقامی صحافیوں سے بات چیت میں کیا کہ آج کل منشیات کا ناسور نوجوانوں کے علاوہ بچوں اور عورتوں میں بھی تیزی سے پھیل رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے عالمی اور ملکی سطح پر مل کر مشترکہ جدوجہد کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہماری نسلیں بدترین تباہی سے بچ سکیں، منشیات فروش اور منشیات نوش دونوں کے گھر والے تباہی کی موڑ پہ ہوتے ہیں اور ملک وقوم قمیتی جانوں سے اس ناسور کی وجہ سے محروم ہورہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح ہو یاملکی سطح ہو لاکھوں لوگ مختلف قسم کے منشیات فروشی اور منشیات نوشی میں مبتلاہیں جسکے تاریک مستقبل کے علاوہ اور کچھ نتیجہ نہیں ملے گی، اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت اور ملکی سطح پر صحت کے مراکز اور ذمہ داروں سے التجاء کی جاتی ہے کہ وقت آچکاہے مشترکہ طور اس ناسور سے معاشروں کو نجات دلائیں کیونکہ اب بھی لوگ منشیات نوشی کی وجہ سے متاثر ہوہورہےہیں۔

انہوں نے مزید وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کو منشیات جیسے ناسور کیخلاف اپنے مطابق کردار ادا کرناپڑتا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں