پشین میں سکول داخلہ مہم کوکامیاب بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے ،ڈپٹی کمشنر پشین ڈاکٹر یاسر بازئی

منگل 28 فروری 2023 22:05

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنر پشین ڈاکٹر یاسر بازئی نے کہا ہے کہ ضلع پشین میں سکول داخلہ مہم کوکامیاب بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے لوگوں میں شعور وآگاہی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،رواں سال 15452 نئے بچوں کو سکول میں داخل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر پشین ڈاکٹر یاسر بازئی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالواسیع کاکڑ اور دیگر آفیسران کے ہمراہ داخلہ مہم کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے تعلیم کے زیور سے اپنے بچوں کو آراستہ کریں ہر بچے کو تعلیم جیسے قیمتی زیور سے آراستہ کرنا والدین کا فرض ہے۔اس موقع پر اے ڈی سی جنرل شراف الدین ترین ، پی آر او ٹو ڈپٹی کمشنر سمیع ترین ، ڈی ڈی او ایز میل محمد زمان ترین ، ملک نور احمد ، اورنگزیب کاکڑ ، ڈی ڈی او ایز فیمیل سید فریدہ شاہ ، ذہرہ خانم ، ڈسٹرکٹ منیجر یونسیف محمد اسماعیل جلازئی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی عبداللہ اچکزئی سمیت افراد موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم کی اہمیت کو نظرانداز کرکے معاشرتی ترقی کا تصور ہی ناممکن ہے،تعلیمی شعور وا?گاہی کے ذریعے ہم نہ صرف معاشرتی مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں بلکہ معاشرے کو صحیح خطوط پر استوار بھی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشین میں رواں سال 2023کو ضلع پشین میں داخلہ مہم کے سلسلے میں سول سوسائٹی اورن تمام والدین کو یہ پیغام پہنچانا ہے کہ بچوں کو سکول میں داخل کرائیں ، سکول سے باہر بچوں کیلئے گھر گھر مہم چلایا جائے گا، تاکہ کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے۔

ڈپٹی کمشنرپشین یاسر بازئی نے کہا کہ رواں سال داخلہ مہم کے تحت 15452نئے بچے سکول میں داخل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہماری پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ تعلیم کی کمی ہے تعلیمی معیار کی بہتری علاقے کی تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے موثر اقدامات آٹھانے کی ضرورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2022 ایک سروے کے مطابق بلوچستان میں ایک ملین بچے سکول سے باہر ہے ہماری تعلیم پسماندگی کا ایک بنیادی وجہ بچوں کی ڈراپ آؤٹ ہے جس کی روک تھام اور بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے والدین کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔انہوںن نے کہا کہ والدین ، میڈیا ، سیاسی جماعتیں اور سول سوسائٹی اس سلسلے میں اپنا مثبت رول ادا کرسکتی ہیں۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں