قوم پرست پارٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل ایوب خان کو ظالم قرار دینا عوام دشمنی کے مترادف ہے٬ حاجی عبدالروف ترین سیگئی

اتوار 30 اکتوبر 2016 21:00

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2016ء)قبائلی رہنما حاجی عبدالروف ترین سیگئی نے کہا ہے کہ قوم پرست پارٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل ایوب خان کو ظالم قرار دینا عوام دشمنی کے مترادف ہے پختون وزیر کو ایسی گھٹیا بات کرنے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جانکھ کر دیکھنا چاہئے پشتون قوم کی سر کے سودا کرنیوالے ہمارے خیر خواہ نہیں عوام نے ملک اور قوم دشمن سیاست کرنیوالوں کو مسترد کردیا ہے پشتون علاقوں میں ہونیوالے دہشتگردی کے ذمہ دار قوم پرست جماعت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چور دروازے سے اقتدار میں آنیوالے پشتون دشمن عناصر اپنی تاریخ بھول چکے ہیں فیلڈ مارشل ایوب خان نے ملک وقوم کی ترقی اور کامیابی میں جو کردار ادا کیا ہے انہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کبھی غریب اور یتیموں کے حقوق پر کبھی ڈھاکہ نہیں ڈالا ہم محب وطن اور وفاداران قوم ہے ہم بھکنے اور جھکنے والوں میں سے نہیں ملک و قوم کی دفاع اور سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ہوئے ہر صف اول کا کردار ادا کرئینگے۔

۔

پشین میں شائع ہونے والی مزید خبریں